: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ: ۱۳؍جون ( نامہ نگار)بھوکر تعلقہ کے پمپل کوٹھا گاؤں میں شوہر نے
کیروسین چھڑک کر اپنی بیوی کو زندہ جلا ڈالا ۔ پولس پریس نوٹ کے مطابق پمپل
کوٹھا کے رہنے والے شیخ عرفان شیخ عثمان (۲۸سال ) کی شادی کچھ عرصہ قبل
نغمہ بیگم (۲۰سال ) کے ساتھ ہوئی تھی ۔ سسرال سے ہنڈا نہ ملنے کے معاملے پر
شوہر شیخ عرفان نے اپنی بیوی نغمہ کے
جسم پر کیروسین چھڑک کر اُسے آگ
لگادی ۔ جھلسی ہوئی حالت میں نغمہ کو سرکاری دواخانہ میں شریک کیاگیاتھا ۔
مگر دوران علاج اس کی موت ہوگئی ۔مرنے سے قبل نغمہ نے پولس کو بیان دیاتھا
کہ اس کے شوہر شیخ عرفان نے کیروسین چھڑک کر آگ لگائی تھی ۔ اس بیان کی
بنیاد پر بھوکر پولس اسٹیشن میں شوہر شیخ عرفان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
کیاگیا ہے ۔